• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

” میرا ویرات کوہلی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے وہ تو۔۔۔ ” بابراعظم نے اعتراف کرلیا

Nov 25, 2019

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ’ میرا ویرات کوہلی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے وہ زیادہ تجربہ رکھنے والے کھلاڑی ہیں‘۔
برسبین ٹیسٹ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسٹریلیا کیخلاف شاندار سینچری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کیخلاف اسکور بنانا کافی مشکل ہوتا ہے کیونکہ وہ اپنے ہوم گرائونڈ میں کھیلنے کا کافی تجربہ رکھتے ہیں، اس لئے یہ میرے کریئر کی سب سے بہترین اننگرز ہے۔پہلی اننگز میں جلدی آئوٹ ہونے کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی میں نے کریز سنبھالی تو میں نے شاٹس کھیلنا شروع کر دیں، مجھے اننگز کی ابتدا میں شاٹس نہیں کھیلنی چاہئے تھیں جس کی وجہ سے میں آئوٹ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے دوسری اننگرز میں اس غلطی کو نہیں دھرایا اور سینچری اسکور کی تاہم میچ کے اس موڑ پر آو¿ٹ ہونے کا دکھ ہے۔واضح رہے دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک اننگز اور پانچ رنز سے شکست دی ہے۔