• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت میں خاتون اپنی معصوم بیٹی سمیت ٹرین کے آگے کود گئی لیکن بچی اب کس حال میں ہے؟ جان کر کسی کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں

Nov 27, 2019

ہوسپور(ویب ڈیسک) بھارت میں نوجوان ماں نے 10 ماہ کی بچی کے ہمراہ تیز رفتار ٹرین کے سامنے آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تاہم خوش قسمتی سے بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے ہوسپور ریلوے اسٹیشن پر برق رفتاری سے آنے والی ایک ٹرین کے سامنے 22 سالہ ماں نے 10 ماہ کی بیٹی کے ہمراہ کود کر خود کشی کرلی۔سر، کندھے اور کمر کی ہڈیاں بری طرح ٹوٹنے کی وجہ سے ماں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی تاہم معجزانہ طور پر 10 ماہ کی بچی کو معمولی خراشیں آئی ہیں۔ ماں اور بیٹی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ماں کی شناخت سویتا کے نام سے ہوگئی ہے جس کی ڈیڑھ سال قبل ہی 33 سالہ مورالی سے شادی ہوئی تھی تاہم دونوں کے درمیان ذہنی ہم آہنگی نہیں ہوسکی تھی اور آئے دن جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ بچی کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں کم عمر میں شادی، غربت اور گھریلو مسائل کی وجہ سے خواتین میں خود کشی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔