• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کشمیر میں اسرائیل کی طرز پر بستیاں آباد کرنے کا گھناونا منصوبہ بے نقاب

Nov 27, 2019

نیویارک(نمائندہ خصوصی)بھارت کے مذموم مقاصد منظر عام پر آنے لگے۔مقبوضہ کشمیر میں اسرائیل کی طرز پر بستیاں آباد کرنے کا گھناونا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔نیویارک میں تعینات بھارتی قونصل جنرل سندیپ چکرورتی نے کشمیری ہندو اور بھارتی شہریوں کے ایک اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہندو آبادکاری کیلئے اسرائیل کی طرز پر بستیاں قائم کرنے والا ہے۔سندیپ نے کہا اگر مشرق وسطیٰ میں اسرائیل یہ سب کر سکتا ہے تو بھارت کیوں نہیں کرسکتا۔بھارت اسرائیل کی پیروی کیوں نہ کرے؟وہ یہ کرسکتا ہے۔
سندیپ کشمیر سے تعلق رکھنے والی ہندو کمیونٹی سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا موجودہ حکومت کو اس منصوبے پر عملدرآمد کیلئے کچھ وقت لگے گا اسے وقت دیں،بہت جلد ہی آپ سب وہاں ہوں گے۔
اسی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے سو سے زائد دنوں سے محاصرہ کررکھا ہے۔بھارت کشمیر میں آر ایس ایس کے فاشسٹ نظریات مسلط کرنا چاہتاہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے سو سے زائد دنوں سے محاصرہ کررکھا ہے اور وہاں کشمیریوں کے ساتھ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا طاقتور ممالک اپنے تجارتی مفادات بچانے کیلئے چپ ہیں۔واضح رہے کہ نیویارک میں بھارتی قونصلیٹ کے ایک افسر نے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہندو آبادی بڑھانے کیلئے اسرائیل ماڈل لارہے ہیں۔