• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

“پہلی بار ریاض حنیف راہی آیا ہے اس کوچھوڑیں گے نہیں”آرمی چیف کی مدت ملازمت کا معاملہ، عدالت نے درخواست گزار کے بارے میں یہ کیوں کہا ؟ خبرآگئی

Nov 28, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہمارے پاس کوئی بھی نہیں آتا ،پہلی بار ریاض حنیف راہی آیا ہے اس کوچھوڑیں گے نہیں،سب کہتے ہیں عدالت ازخود نوٹس لے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس مظہر عالم اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل بنچ نے سماعت کی ۔
دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالت کے دروازے کھلے ہیں کوئی آئے تو سہی،لوگ کہتے ہیں عدالت خود نوٹس لے ،ہمیں جانا نہ پڑے،ہمارے پاس ریاض راہی آئے ہم نے جانے نہیں دیا،عدالت کی مداخلت سے مسئلے حل ہو جائیں گے۔
چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا آپ قوانین 3 ماہ میں تیار کرلیں گے؟اگر 3 ماہ میں قوانین تیار ہوگئے تو پھر آرمی چیف کو 3 ماہ کی توسیع مل جائے گی،کیا ہم آپ کی بات پرلکھ دیں کہ 3 ماہ میں قوانین بنادیں گے؟اٹارنی جنرل نے کہا کہ آپ اپنے فیصلے میں مدت کا تعین نہ کریں وہ ہم کرلیں گے،قوانین بنانے کے بعد انہیں پارلیمنٹ میں بھی پیش کرنا ہے۔