لاہور (نمائندہ خصوصی) ماڈل ٹاﺅن کے علاقے لیاقت آباد فلیٹس کے قریب سلنڈر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لیاقت آباد فلیٹس کے نزدیک سلنڈر کا دھماکہ ہوا، دھماکہ غباروں میں ہوا بھرنے والے سلنڈر کی وجہ سے ہوا جس کے نتیجے میں موقع پر موجود ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی آواز سنتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی ، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
لاہور میں دھماکہ
