• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لاہورہائیکورٹ،ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

Dec 2, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کیخلاف وکلا کی توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کیخلاف وکلاکی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی، جسٹس جواد حسن نے درخواست کی سماعت کی،جسٹس جواد حسن نے استفسار کیا کہ یہ کیامعاملہ ہے وکیل کیوں کھڑے ہیں ؟جسٹس جواد حسن نے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ میری عدالت میں ایسی درخواست نہیں پیش ہوئی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ چلے جائیں میں نے اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کے حوالے دیئے ہیں ،وکیل عبداللہ ملک نے کہاکہ مائی لارڈ!ہم یہ درخواست واپس لے لیتے ہیں ،عدالت نے ینگ ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل سٹاف کی ہڑتال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔