• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیب راولپنڈی نے شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی کرپشن ریفرنس دائر کردیا

Dec 3, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی کرپشن ریفرنس دائر کردیا،ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سمیت 9 ملزمان کو نامزدکیاگیاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف نیب نے احتساب عدالت میں ایل این جی کرپشن ریفرنس دائر کردیا،ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی کیخلاف 2وعدہ معاف گواہ بھی بنائے گئے ۔سابق سیکرٹری پٹرولیم عابد سعید کو وعدہ معاف گواہ بنایا گیا،ایل این جی کمپنی کے سابق سربراہ مبین صولت بھی وعدہ معاف گواہ بن گئے،نیب نے ایل این جی ٹھیکہ کیس میں شاہدخاقان عباسی سمیت 9 ملزموں کو شریک ملزم بنایا، سابق چیئرمین اوگراسعیدخان،چیئرپرسن اوگراعظمیٰ عادل بھی ملزمان میں نامزدکئے گئے ہیں،سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کانام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے،سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے معاہدے میں اہم کرداراداکیا،شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزموں کے نام ای سی ایل میں بھی ڈال دیئے گئے ۔
ریفرنس میں کہا گیاہے کہ ملزم کرپشن اور کرپٹ پریکٹس میں ملوث ہیں، ایک کمپنی کو 21 ارب سے زائدکافائدہ پہنچایاگیا،کمپنی کوفائدہ مارچ 2015سے ستمبر 2019تک پہنچایاگیا،ریفرنس میں کہاگیا ہے کہ کمپنی کوفائدہ،2029 تک خزانے کو 47ارب روپے کانقصان ہوگا،عوام پرگیس کی مدمیں 15سال کے دوران 68ارب کابوجھ پڑےگا،نیب نے کہا کہ نیب راولپنڈی قطرمعاہدے کی الگ انکوائری کررہاہے،جسمانی ریمانڈکے دوران شاہدخاقان عباسی نے تعاون سے انکارکیا۔