اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے کہاہے کہ ہمارے پاس ایک کروڑ بینک اکاﺅنٹس کی معلومات ہیں ، بینک سے آنیوالی معلومات کا اپنے ڈیٹا سے موازنہ کریں گے ۔
دنیانیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہاکہ ہمارے پاس ایک کروڑ بینک اکاﺅنٹس کی معلومات ہیں ، بینک سے آنیوالی معلومات کا اپنے ڈیٹا سے موازنہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ماہ بینک ٹرانزیکشن کی معلومات دیں گے ۔
چیئر مین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ بینکوں سے معاہدہ ہوگیاہے، ملک میں 4 سے 5 کروڑبینک اکاونٹس موجودہیں،بینکوں سے معلومات شیئرہوں گی توکیش اکانومی میں اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ کیش ٹرانزیکشنز ریٹیل ہول سیل سیکٹرمیں زیادہ ہوتی ہے۔ کیش اکانومی کوایک دم ختم نہیں کیاجاسکتا۔ ہڑتال کے بعد تاجروں سے معاہدہ ہوا ہے کہ چھوٹےتاجرخودکورجسٹرڈکروائیں گے۔
ایف بی آر بینک اکاﺅنٹس سے متعلق کیا اقدام کرنے جارہاہے ؟ شبر زیدی نے بتادیا
