کابل (نمائندہ خصوصی)امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ امریکا، افغان افواج اورطالبان کی موثرکارروائیوں نے داعش کو ہتھیار ڈالنے اور پسپائی پر مجبور کردیا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ داعش کو مکمل ختم نہیں کیا جاسکا تاہم داعش کے خلاف حقیقی کامیابی ضرور ملی۔
امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد افغان امن مذاکرات دوبارہ شروع کر نے اور افغان رہنماوں سے ملاقات کرنے کیلئے کابل پہنچ گئے۔زلمے خلیل زاد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ داعش کیخلاف افغانستان میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ داعش کیسیکڑوں جنگجوں نے ہتھیارڈال دیے۔امریکی اتحادی فورسز، افغان افواج اورطالبان کی موثرکارروائیوں سے داعش کے متعدد جنگجو ہلاک ہوئے جبکہ متعدد علاقوں میں داعش کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔
داعش کو مکمل ختم نہیں کیا جاسکا:زلمے خلیل زاد
