لندن(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما لندن پہنچ گئے ہیں جہاں آج پارٹی کی بڑی بیٹھ ہوگی۔لندن پہنچنے والوں میں مسلم لیگی ترجمان مریم اور نگزیب ، خواجہ آصف، سابق سپیکر ایاز صادق شامل ہیں جبکہ احسن اقبال اور سینیٹر پرویز رشید کو بھی لندن بلا لیا گیاہے۔دنیا نیوز کے مطابق لیگی رہنما آج سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے قانون سازی، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری اور پاکستان کی موجود ہ سیاسی صورتحال جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔اطلاعات کے مطابق لیگی رہنماوں کی سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے جہاں وہ ان کی تیمارداری کریں گے۔واضح رہے کہ نواز شریف علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں جبکہ ان کے بھائی شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔