اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب آج اسلام آباد میں ہو رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نوجوانوں میں ایک سے پچاس لاکھ روپے تک کے قرض کے چیک تقسیم کریں گے۔
یاد رہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت حکومت دس لاکھ نوجوانوں کو بااختیاربنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔اس پروگراام کیلئے رواں سال کے آغاز میں ہی حکومت کی جانب سے دوسو ارب روپے مختص کئے جانے کااعلان کیاگیاتھا۔
واضح رہے 14فروری 2019کو اس وقت کے وزیرخزانہ اسد عمر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوتھا ا جس میں کامیاب جوان پروگرام کے لئے 200 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔حکومت کی جانب سے بتایا گیاکہ سٹیٹ بینک کی معاونت سے مائیکرو اینڈ سمال فنانسنگ کی حکمت عملی طے کر لی گئی ہے اوراس منصوبے سے دس لاکھ نوجوانوں کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت آج چیک تقسیم کریں گے
