• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وہاڑی. پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ وہاڑی کے تعاون سے کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں دیرپا ماحولیاتی ٹیکنالوجی کے موضوع پر عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا.

Dec 6, 2019

وہاڑی سے انضمام الحق کی رپورٹ کے مطابق پاپولیشن ویلفیر ڈیپارٹمنٹ وہاڑی کے تعاون سے کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں دیرپا ماحولیاتی ٹیکنالوجی کے موضوع پر عالمی کانفرنس کاانعقاد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق وائس چانسلر گورنمنٹ ویمن یونیورسٹی فیصل آباد تھی۔ صدارت پروفیسر ڈاکٹر خیر الزماں ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس نے کی۔ بین الاقوامی ریسرچ سکالر پروفیسر ڈاکٹر گبرائل رو بلس کوپن ہیگن یونیورسٹی ڈنمارک اور مہمان اعزاز غفران حسین چوپڑا ضلعی آفیسر بہبودآبادی وہاڑی نے خصوصی طور پر شرکت کی. بین الاقوامی و ملکی ریسرچ سکالرز نے ماحول کو بہتر بنانے اور موسمیاتی تبدیلی میں انسانی کردار اور بڑھتی ہوئی آبادی کے اثرات کے بارے میں تحقیقی مقالے پیش کیے. ڈنمارک سے آئی ہوئی مہمان نے گوشت کے بجائے سبز پتوں والی سبزیات اور اجناس کے ذریعہ پروٹین کے حصول پر ہونے والی اپنی تحقیق سے آگاہ کیا اور جانوروں کی پرورش وافزائش کا ماحولیاتی تبدیلی میں کردار اجاگر کیا۔وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی فیصل آباد نے زمین کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کے لیے خلا ئی سنٹرز کے ذریعے معدنی وسائل کے حصول کے بارے میں اپنا مقالہ پیش کیا۔انہوں نے صاف ستھرے ماحول کے حصول کے لیے ریسرچرز اور شرکاء کو عوامی شعور اور آگاہی بیدار کرنے اور مربوط حکمت عملی اپنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا.کانفرنس کے اختتام پر غفران چوپڑا ضلعی آفیسر پاپولیشن ویلفیئر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے موسمیاتی ماحولیاتی تبدیلی پر ہونے والے اثرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ادا کرنے کی اہمیت کو کامیابی کارازقراردیا. کانفرنس کے بعد شرکاء نے بڑھتی ہوئی آبادی کے ماحولیاتی تبدیلی پر ہونے والے اثرات کے موضوع پر بنائے گئے پوسٹرز اور ماڈلس کا معائنہ بھی کیا اور بہترین کارکردگی کے حامل طلبا کو انعامات سے نوازہ گیا.

رپورٹ…
انضمام الحق ایریا رپورٹر نیوز ٹائم وہاڑی