• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شیخوپورہ۔مریدکے تھانہ صدر کی آبادی 28 چک میں ڈاکووں اور پولیس کے درمیان فائیرنگ کا تبادلہ ڈولفن فورس کا سربراہ گولیاں لگنے سے جانبحق پولیس نے علاقہ کی سرچنگ شروع کردی

Dec 8, 2019

شیخوپورہ مریدکے پولیس کے مطابق ڈولفن فورس کے جوان خفیہ اطلاع پر شیخوپورہ روڈ کی آبادی 28 چک مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر گئے ڈولفن فورس جونہی ایک ڈیرہ کے قریب پہنچی تو وہاں چھپے ملزموں نے پولیس پر فائیرنگ کردی جسکے نتیجہ میں ڈولفن فورس مریدکے کا سربراہ اعجاز شہید ہوگیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او غازی صلاح الدین مریدکے پہنچ گئے جبکہ شہید پولیس اہلکار کی ڈیڈ باڈی مریدکے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی جہاں ڈی پی او نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا ملزموں کی گرفتاری کیلئے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے

آصف علی شیخوپورہ