• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چلی میں ائیر فورس کارگو طیارہ لاپتہ ہوگیا

Dec 10, 2019

سانتیاگو (نمائندہ خصوصی)چلی میں ائیر فورس کارگو طیارہ لاپتہ ہوگیا،طیارے میں 38 افرادسوار تھے، طیارے کی تلاش کیلئے ریسکیو ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چلی میں ائیر فورس کارگو طیارہ لاپتہ ہوگیا،چلی فضائیہ کے مطابق طیارے نے انٹارکٹیکا بیس کیلئے اڑان بھری تھی،طیارے میں 38 افرادسوار تھے، طیارے میں عملے کے 17 افراد اور 21 مسافرسوارتھے،خبرایجنسی کے مطابق طیارے کی تلاش کیلئے ریسکیو ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔