• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کرکٹر ناصر جمشید نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا

Dec 10, 2019

مانچسٹر(نمائندہ خصوصی) پاکستان کے سابق کرکٹر ناصر جمشید نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ناصر جمشید نے سپاٹ فکسنگ جرم میں ملوث ہونے کے اعتراف کے ساتھ تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے اپنے ساتھی کرکٹرز کو بھی میچ فکسنگ میں ملوث ہونے پہ اکسایا تھا۔
سابق پاکستانی کرکٹر پر ایک ٹی 20 میچ میں ساتھی کھلاڑی کو رشوت دینے کا الزام تھا۔ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے اس معاملے کی تحقیقات کے بعد ملوث افراد کو گرفتار کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق کراو¿ن کورٹ میں تین دسمبر سے سماعت جاری تھی، اس ضمن میں دو دیگر افراد نے بھی دوران تفتیش اپنے اوپر عائد کردہ الزام کا اعتراف کر لیا تھا۔
برطانوی عدالت 9 فروری کو ناصر جمشید کے متعلق فیصلہ سنائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی ناصر جمشید پر دس سال کی پابندی عائد کرچکا ہے۔