• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قومی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عباس نے کونسی انگلش کاﺅنٹی ٹیم سے معاہدہ کر لیا ؟ جانئے

Dec 10, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس نے انگلش کاو¿نٹی ناٹنگھم شائر سے معاہدہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق 29 سالہ پاکستانی ٹیسٹ فاسٹ بولر پچھلے 2 سال سے لیسٹرشائر کی نمائندگی کررہے تھے لیکن اِس سال وہ ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔ ناٹنگھم شائر کی ٹیم گزشتہ سیزن ایک میچ بھی نہ جیت سکی تھی اور ڈویژن ون سے اس کی تنزلی ہوئی تھی تاہم عباس کی ٹرینٹ برج آمد کے بعد ناٹنگھم شائر کو بہتر نتائج کی امید ہے۔
کاو¿نٹی کے ہیڈ کوچ پیٹر موریس کا کہنا ہے کہ انہیں اندازہ ہے کہ عباس انگلش کنڈیشن میں کس قدر مفید ثابت ہوسکتے ہیں اور ان کے ماضی کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی ناٹنگھم شائر نے پاکستانی ٹیسٹ فاسٹ بولر کی خدمات حاصل کیں۔لیسٹر شائر کی جانب سے 2 سیزن میں 19 میچ کھیل کر 79 وکٹیں حاصل کرنے والے محمد عباس کا کہنا ہے کہ وہ ناٹنگھم شائر کو ایک بار پھر ڈویژن ون میں واپس لانے کی پوری کوشش کریں گے۔ ناٹنگھم شائر اگلے سیزن کا آغاز 12 اپریل سے کرے گی اور محمد عباس ابتدائی 9 میچز میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔