• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سپریم کورٹ ،پی بی 41آواران سے زاہد علی کی کامیابی کیخلاف درخواست فیصلہ محفوظ

Dec 11, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم آف پاکستان نے پی بی 41آواران سے زاہد علی کی کامیابی کیخلاف درخواست فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پی بی آواران سے زاہد علی کی کامیابی کیخلاف میرمجیب الرحمان کی درخواست پرسماعت کی ،آراو اور الیکشن ٹربیونل نے میرمجیب الرحمان کی درخواست مستردکی تھی ،جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ، سپریم کورٹ نے پی بی 41 آواران سے زاہدعلی کی کامیابی کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں ایم ایم اے کے زاہدعلی کامیاب ہوئے تھے۔