وہاڑی سے انضمام الحق کی رپورٹ کے مطابق 10دسمبر ہیومن رائٹس ڈے کے حوالے سے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن اور پنجاب کالج آف ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت چئیرمین پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن میاں جہانزیب یوسف کررہے تھے۔ریلی میں بڑی تعداد میں طلباء اور پرائیویٹ سکولز کے اساتذہ نے شرکت کی۔ ریلی میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے ہاتھوں میں کشمیری پرچم اٹھاۓ شرکاء نے بھارت مخالف شدید نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر میاں جہانزیب یوسف کا کہنا تھاکہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم اور بربریت پر اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہئیے۔ کشمیری خواتین کی عزتوں کے ساتھ کھیلاجارہا ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ ہیومن رائٹس ڈے کے موقع پر کشمیریوں کے حقوق کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیاجاسکتا ہے اور پوری امت مسلمہ اپنے کشمری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے.
رپورٹ…
انضمام الحق ایریا رپورٹر نیوز ٹائم وہاڑی