• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ضلع ٹانک تھانہ گومل میں چھاپہ کے دوران مفرور کی گرفتاری کی سلسلہ میں ہینڈ گرینیڈ کے حملہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں سے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج سید محمد امتیاز شاہ کی ڈسٹرکٹ اسپتال میں ان کی عیادت

Dec 14, 2019

ڈیرہ اسماعیل خان
{ اسدعباس }

ضلع ٹانک تھانہ گومل میں چھاپہ کے دوران مفرور کی گرفتاری کی سلسلہ میں ہینڈ گرینیڈ کے حملہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں سے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج سید محمد امتیاز شاہ کی ڈسٹرکٹ اسپتال میں ان کی عیادت کی اور ان جوانمردی اور بہادری پر ان کو سراہا اور زخمیوں کے بہتر علاج معالجہ و سہولیات فراہمی کے بارے ڈاکٹرز و اسپتال انتظامیہ کو تلقین کی۔
ساتھ ہی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو ہدایات جاری کیں پولیس جوانوں کی ہر قسم کی مدد کی جائے اور کسی بھی لحاظ سے کوئی کمی نہیں برتی جائے اور جوانوں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائے، ادویات و دیگر ضروری اشیاء و سامان کی فوری فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج سید محمد امتیاز شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس جوانوں نے بہادی اور جوانمردی کے ساتھ اپنی جان پر کھیلتے ہوئے پولیس کو مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب شخص کا پیچھا کیا اور جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے اسے کیفر کردار تک پہنچایا اسی طرح مزید پولیس کسی بھی قسم قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر عوام کی جان و مال کی تحفظ کرنے میں کوئی کسر باقی نا رکھی جائے گی اور شر پسند و قانون شکن افراد کے خلاف کارروائیوں میں مزید اضافہ کیا جائے اور کسی کو بھی فرد کو قانون کی خلاف ورزی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔