• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کمانڈنٹ فرنٹیئر ریزرو پولیس خیبرپختونخواہ #ساجدعلیخان کی خصوصی ہدایت پر فرنٹیئر ریزرو پولیس ڈیرہ ڈی ایس پی #اسماعیلخان_مروت ٹانک اسپتال پہنچ کر زخمی ہونے والے ایس ایچ او تھانہ گومل عنایت اللہ سمیت کانسٹیبلان کی عیادت

Dec 14, 2019

ڈیرہ اسماعیل خان
{ اسدعباس }

ڈیرہ اسماعیل خان
کمانڈنٹ فرنٹیئر ریزرو پولیس خیبرپختونخواہ #ساجدعلیخان کی خصوصی ہدایت پر فرنٹیئر ریزرو پولیس ڈیرہ ڈی ایس پی #اسماعیلخان_مروت ٹانک اسپتال پہنچ کر زخمی ہونے والے ایس ایچ او تھانہ گومل عنایت اللہ سمیت کانسٹیبلان کی عیادت سمیت مالی تعاون بھی کیا
تفصیلات کے مطابق ٹانک میں تھانہ گومل کی پولیس وین پر دشت گردوں کا ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا جسمیں ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار، ایک راہگیر زخمی جبکہ ایک حملہ آور مارا گیا
ٹانک میں تھانہ گومل کی پولیس وین معمول کی گشت پر تھی کہ نامعلوم دشت گردوں نے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کر دیا جس سے ایس ایچ او عنایت سمیت 6 پولیس اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی کاروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں میں ایس ایچ او عنایت اللہ، سب انسپکٹر نور اسلم، حوالدار شفیق، کانسٹیبل سعید الرحمن، کانسٹیبل کوثر، کانسٹیبل عمر خطاب اور کانسٹیبل عامر نوید شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کیا گیا جسمیں کانسٹیبل کوثر ، شفیق الرحمن کو ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال ریفر کر دیا ہے