میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں ایک شخص دفتر سے گھر پہنچا تو اپنی بیوی کو کسی غیرمرد کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور غصے میں آ کر فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ میکسیکو کے شہر تہوانتے پیک میں پیش آیا جہاں 26سالہ مارٹینز نامی نوجوان دفتر سے گھر لوٹا تو اس کی 19سالہ بیوی اوسمارا جے مارٹینز بیڈروم میں کسی اور شخص کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں موجود تھی۔
رپورٹ کے مطابق غصے میں آ کر مارٹینز نے پستول نکالا۔ اس دوران دوسرا شخص وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اور مارٹینز نے اپنی بیوی کو سر میں گولی مار دی جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔بعد ازاں پولیس نے مارٹینز کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق جب مارٹینز کو گرفتار کیا گیا تو وہ نشے میں تھا اور اس کی گردن پر رسی کے نشانات تھے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد پھندہ لے کر خودکشی کی کوشش کی تھی۔ اوسمارا کے والدین کا کہنا تھا کہ ”اوسمارا نے 14سال کی عمر میں مارٹینز کے ساتھ تعلق قائم کر لیا تھا اور بعد ازاں دونوں نے شادی کر لی۔ مارٹینز کے ساتھ تعلق قائم کرنے کی وجہ سے اسے سکول سے بھی نکال دیا گیا تھا۔“اوسمارا ایک بیٹی کی ماں بھی تھی
آدمی دفتر سے گھر پہنچا تو بیگم کو انتہائی شرمناک کام کرتے دیکھ لیا، غصے میں گولیاں برسادیں
