• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

راولپنڈی ٹیسٹ سے ’دلبرداشتہ‘ سری لنکن کھلاڑی کہاں پہنچ گئے؟ زبردست خبر آ گئی

Dec 15, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں موسم کی ’دخل اندازی‘ سے ’دلبرداشتہ‘ سری لنکن کھلاڑی وفاقی دارالحکومت میں شاپنگ کیلئے پہنچ گئے۔
نجی خبر رساں ادارے ” جی این این“ کے مطابق سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی اسلام آباد شاپنگ مال میں پہنچے جہاں انہوں نے شاپنگ کی۔ شاپنگ مال میں موجود پاکستانی سری لنکن کھلاڑیوں کو اپنے درمیان دیکھ کر خوش ہو گئے اور ان کیساتھ ملاقات کی جبکہ آئی لینڈرز بھی عوام میں گھل مل گئے اور ان کیساتھ سلیفیاں بنائیں۔
سری لنکن ٹیم کے کپتان ڈیموتھ کرونارتنے نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد خوبصورت شہر ہے جہاں گھوم پھر کربہت اچھا لگا جبکہ پاکستانی عوام کی جانب سے ملنے والی محبت ہمیشہ یاد رہے گی۔