راولپنڈی (نمائندہ خصوص)راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے کھیل کے پانچویں اور آخری روز چھ وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنا کر پہلی اننگ ڈکلیئر کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری پہلا ٹیسٹ بارش سے متاثر رہا جس کے باعث میچ اب ڈرا کی طرف گامز ن ہو گیاہے ۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس میں سب سے زیادہ سکور ڈی سلوا نے بنایا ، انہوں نے 166 گیندوں پر 15 چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے ۔ان کے علاوہ اوپننگ پر آئے کرونارتنے 53 ، فرنینڈو 40 ، میتھیوز 31 ، ڈک ویلا 33 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔پاکستان کی جانب شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے دو دو کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عباس اور عثمان شنواری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
پہلا ٹیسٹ ، سری لنکا نے کھیل کے آخری روز 308 رنز پر اننگ ڈکلیئر کر دی
