• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اوورسیز پاکستانیوں نے نومبر میں کتنی رقم پاکستان بھیجی؟ جان کر وزیراعظم عمران خان کی خوشی کی انتہا نہ رہے

Dec 15, 2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی معیشت میں بہتری کے اشاریوں کے ساتھ تارکین وطن کی طرف سے بھی پاکستان بھیجی جانے والی رقم کی شرح تیزی سے اوپر جا رہی ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق نومبر کے مہینے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 9.35فیصد اضافے کے ساتھ 1.8ارب ڈالر پاکستان بھجوائے۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں تارکین وطن نے 1.66ارب ڈالر کی رقم پاکستان بھجوائی تھی۔
عارف حبیب لمیٹڈ کے شعبہ تحقیق کے سربراہ سمعیع اللہ طارق کا کہنا تھا کہ ”بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھجوائی جانے والی رقوم کی شرح میں اضافہ حوصلہ افزاءبات ہے۔ گزشتہ چار سے پانچ سال کا ڈیٹا دیکھیں تو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ان سالوں میں کسی بھی نومبر کے مہینے میں1.7ارب ڈالر سے زیادہ رقم کبھی پاکستان نہیں بھجوائی۔ گویا رواں سال نومبر میں گزشتہ پانچ سال کی ریکارڈ رقم بھجوائی گئی۔رواں مالی سال کے ابتدائی مہینوں میں گزشتہ سالوں کی نسبت باہر سے آنے والی رقم کی شرح بہت کم رہی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جو کہ پاکستانی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔“