راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس میں ہونے والے قتل عام کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔انہوں نے کہاشہدا اور ان کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس میں ہونے والے قتل عام کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔انہوں نے کہاشہدا اور ان کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا سانحہ اے پی ایس میں ملوث پانچ دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے پھانسی کی سزا سنائی۔جنرل قمر باجوہ نے کہاہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں طویل سفر کیا ہے۔متحدہ ہوکر ہم امن اور خوشحالی لا سکتے ہیں۔انہوں نے کہاملک میں دیرپا امن کیلئے ہم متحد ہیں۔
آرمی چیف نے کہامحمد علی اور انکی زوجہ پر فخر ہے جنہوں نے اپنے 3 بچوں کی قربانی دی،آفرین ہیں ایسے والدین جو ملک کیلئے اپنا تن من سب کچھ نچھاور کرنے کو تیار ہیں۔ایسے والدین بھی جو کہتے ہیں وہ اپنے مزید بچوں کی قربانیاں دینے کیلئے بھی تیار ہیں۔انہوں نے کہاجب تک ایسے والدین ملک میں موجود ہیں پاکستان کو کوئی ہاتھ بھی نہیں لگا سکتا۔ جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاملک کے باہرسے دھمکیاں دینے والی قوتوں کوپیغام ہے کوئی پاکستان کابال بیکا نہیں کر سکتا،ملک کے باہرسے دھمکیاں دینے والوں کوپیغام ہے کوئی پاکستان کابال بیکا نہیں کر سکتا،ایسی فوج کا چیف ہوں جسکے جوان ملک کی خاطر جان نچھاورکرنے کوتیار رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ پانچ سال پہلے آج ہی کے دن پشاور میں اے پی ایس کو خاک و خون میں نہلا دیا گیا تھا ، سنگدل دہشت گردوں نے آرمی پبلک سکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے 132معصوم طلبا اور 16ٹیچر ز کو بے رحمی سے شہید کردیا تھا جبکہ درجنوں کی تعداد میں طلبازخمی بھی ہوئے ۔ آج پوری قوم ان معصوم پھولوں کی شہادتوں کی یا دمنارہی ہے جنہوں نے اپنی معصوم جانوں کی قربانی دیکر پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف یکجا کردیا ۔
اے پی ایس میں ہونے والے قتل عام کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے،آرمی چیف
