• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عہد کرتے ہیں عسکریت پسندی کی سوچ کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے،عمران خان

Dec 16, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ آرمی پبلک اسکول پشاورکے شہدااوران کے ورثاکیلئے دعاگوہیں اور عہد کرتے ہیں عسکریت پسندی کی سوچ کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔
سانحہ اے پی ایس پشاورپردیئے گئے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا معصوموں کے خون نے قوم کودہشت گردوں کیخلاف متحدکردیا۔ معصوم جانوں کی قربانی نے تشدداورنفرت کیخلاف قوم کومتحدکیا۔آج کے دن اپنے ننھے شہداکوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاآج عہدکرتے ہیں عسکریت پسندی کی سوچ کوپروان نہیں چڑھنے دیں گے۔