ڈیرہ اسماعیل خان
{ اسدعباس }
ڈیرہ اسماعیل خان
ریجنل پولیس آفیسر فلائیٹ لفٹیننٹ ریٹائرڈ سید امتیاز شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرینگے، اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، ملک کا مستقبل روشن ہے، دہشتگردی کے ناسور کو مل جل کر جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، دہشتگردی کیخلاف جنگ ہم ہی جیتیں گے، سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں کی خون سے دی گئی لازوال قربانیاں ضروررنگ لائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ آر پی او فلائیٹ لفٹیننٹ (ر) سید امتیاز شاہ نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحہ نے قوم کو ایک سبق دیا جسکی وجہ سے آج پوری قوم اپنے تمام تر اختلافات کو بھلا کر دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے متحد ہوچکی ہے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ قوم جیت رہی ہے، دہشتگرد پسپا ہوکر چھپ رہے ہیں۔