• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پریانکاگاندھی نےنریندر مودی پرایساالزام عائدکردیاکہ بھارتی شہری بھی شرم سےپانی پانی ہوجائیں گے

Dec 19, 2019

پاکوڑ(نمائندہ خصوصی)بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت’ کانگریس‘ کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار تشہیر اور انتخابی مہم میں ہیرو لیکن عملی میدان میں زیرو ہے،بی جے پی سرکار کو قبائلی ثقافت کے ہزاروں رنگ نظر نہیں آتے،بی جے پی اُن قوانین کو ختم کرنے کی پوری کوشش کرے گی جو بھارت کی قبائلی ثقافت کے تحفظ کے لئے بنائے گئے ہیں،شرمناک بات ہے کہ مودی ایسے لوگوں کے لئے بھی ووٹ مانگتے ہیں جن پر خواتین کی عصمت دری کے الزامات میں مقدمات درج ہیں۔
بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق پاکوڑ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پریانکا گاندھی کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سچ نہیں بولتے اور ایک ناکام طالب علم کی طرح بہانے بناتے ہیں،آج جب معیشت تباہ ہو رہی ہے تو حکومت نئے قوانین لا کر لوگوں کی توجہ مبذول کر رہی ہے،آسام میں این آر سی اور شہریت قانون کی مخالفت کرنے والے نہتےلوگوں پر گولیاں چلائی گئیں۔اُنہوں نے کہا کہ میں مودی کو چیلنج کرتی ہوں کہ وہ عصمت دری پر بات کریں،بے روزگاری پر بول کر دکھائیں، بی جے پی حکومت نے پانچ سالوں میں کس طرح کی حکمرانی کی ہے سب کودکھائی دے رہا ہے، بی جے پی کی حکومت غریبوں کا پیسہ چھین کر دولت مندوں کو دے رہی ہے،پاکوڑ میں پیاز 150 روپے فی کلوگرام مل رہا ہے،بچوں کے چار ہزار سکول بند کر دیئے گئے ہیں،اساتذہ کا احتجاج کچل دیا گیا،آج حالت یہ ہوگئی ہے کہ ریلوے اور ایئر پورٹ تک کو فروخت کیا جا رہا ہے۔پریانکا گاندھی نے کہا کہ آج ہندوستان بھر میں خواتین کے ساتھ بدفعلی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے،اُتر پردیش میں ایک ایم ایل اے پر عصمت دری کا الزام لگا اور بی جے پی اس کو بچانے کی کوشش کر رہی تھی لیکن عوامیدباؤ بڑھنے پر کارروائی ہوئی،آج جھارکھنڈ میں بھی ایسے ہی ایک ملزم امیدوار کے پلیٹ فارم پر وزیر اعظم مودی موجود رہتے ہیں اور اُس کے لئے ووٹ مانگتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جدوجہد کرنا کانگریس کی روح میں شامل ہے، ثقافت کا تحفظ کانگریس کے ذرے ذرے میں ہے۔