ڈیرہ اسماعیل خان
{ اسدعباس }
ٹانک کے علاقہ مغزئی میں پہاڑ کے درمیان پھنسے ہوئے بچے کو پاک آرمی نے ریسکیو کر کے اس کی زندگی بچا لی ذرائع کے مطابق ٹانک کے علاقہ مغزئی میں ایک بچا پہاڑ پر چڑھ گیا اس دوران وہ ایک پہاڑ سے گر کر دوسرے پہاڑ میں پھنس گیا علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بہت کوشش کی لیکن بچے کو نہ نکال سکے جب پہاڑ میں پھنسے ہوئے بچے کی اطلاع کمانڈنگ آفیسرلیفیٹنٹ کرنل الطاف بلوچ کو ملی تو اس نے فوری طور پر مذکورہ علاقہ میں آرمی کی ٹیم کو بھیجا جس نے کاروائی کرتے ہوئے بچے کو ریسکیو کر کے اس کی زندگی بچا لی جبکہ آرمی کی جانب سے بچے کو طبعی امداد بھی فراہم کی گئی عوامی حلقوں کی جانب سے پاک فوج کی مذکورہ اور بروقت کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔