(ڈسٹرکٹ پولیس، آئی پی آر)
مردان، پولیس ہسپتال کا پہلا کامیاب سال مکمل، پولیس لائن میں سادہ اور پُر وقار تقریب منعقد۔
محکمہ پولیس افسران و اہلکاروں اور شہدائے پولیس کے ورثا ء کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدمات اٹھا رہی ہیں،اب تک پولیس ہسپتال میں 20ہزار سے زائد مریضوں جن میں شہدائے پولیس کے ورثاء اور حاضر سروس پولیس افسران و اہلکار شامل ہیں کا طبی معائنہ، فری ادویات کی فراہمی اور لیبارٹری ٹیسٹ کئے گئے، ہماری کوشش ہے کہ پولیس ہسپتال کو مزید سہو لیات و آلات سے آراستہ کیا جاسکیں، ڈی پی او سجاد خان
تفصیلات کے مطابق پولیس لائن میں پولیس ہسپتال کا پہلا کامیاب سال مکمل ہونے پر ایک سادہ اور پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ڈی پی او مردان سجاد خان، ایم پی اے جمشید مہمند، صدر چیمبر آف کامرس معز اللہ خان، چیئرمین پبلک سیفٹی کمیشن عزیز خان، انچارج پولیس ہسپتال ڈاکٹر افتخار سمیت ڈاکٹرز اور دیگر معززین کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی، اس موقع پر تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سجاد خان نے کہا کہ ضلع مردان میں پولیس ہسپتال کا قیام ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے محکمہ پولیس افسران و اہلکاروں اور شہدائے پولیس کے ورثاء کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہیں اب تک پولیس ہسپتال میں 20ہزار سے زائد مریضوں کو فری طبی امداد دی گئی جس میں ادویات اور لیبارٹری ٹیسٹ بھی شامل ہیں، ہماری کوشش ہے کہ پولیس ہسپتال کو مزید سہولیات و آلات سے آراستہ کیا جاسکیں اس کے علاوہ حکومتی سطح پر بھی پولیس ہسپتال کو BHUبیسک ہیلتھ یونٹ کا درجہ دینے کیلئے بھی تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا،انہوں نے خطاب کے آخر میں پولیس ہسپتال میں بلا معاوضہ خدمت خلق کے جذبے سے خدمات سر انجام دینے والے تمام ڈاکٹرز، پولیس ہسپتال کیلئے ادویات اور ویلفیئر فنڈ کیلئے عطیات دینے والے مخیر حضرات اور میڈیا کے نمائندوں کا پولیس ہسپتال کیلئے اہم رول ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے خدمت خلق کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے جمشید مہمند،چیئرمین پبلک سیفٹی کمیشن عزیز خان اور صدر چیمبر آف کامرس معزاللہ خان نے ڈی پی او سجاد خان کو پولیس ہسپتال کیلئے ادویات کے عطیات پیش کئے، تقریب کے آخر میں تما م شرکاء کے ہمراہ ڈی پی او سجاد خان نے پہلی سالگرہ کی کیک بھی کاٹی اور پولیس ہسپتال کی مزید کامیابی کیلئے دعا کی گئی۔