ممبئی (نمائندہ خصوصی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر دیپک چھاہر انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دیپک چھاہر کو دوسرے ون ڈے کے دوران کمرے کے نچلے حصے میں درد ہوئی جس کے بعد بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے ان کا معائنہ کیا اور باﺅلر کو آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ وہ انجری سے مکمل طور پر نجات حاصل کر سکیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی سلیکٹرز نے نودیپ سائینی کو دیپک چھاہر کے متبادل کے طور پر منتخب کیا ہے جو ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ بھارت نے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 107 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر رکھی ہے۔
دیپک چھاہر ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ون ڈے سے باہر ہو گئے مگر کیوں؟ مداحوں کیلئے خبر آ گئی
