• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دوسرا ٹیسٹ ، پاکستان کی بیٹنگ جاری ، 3وکٹیں گنوا دیں

Dec 19, 2019

کراچی (نمائندہ خصوصی)سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کاٹاپ آرڈر لڑکھڑا گیاہے ، پاکستان نے محض 72 رنز پر3 وکٹیں گنوا دی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا جس پر شان مسعود اور عابد علی نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن شان مسعود اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور صرف 5 رنز بنا کر فرنینڈ و کی گیند پر آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے ۔
تیسر ے نمبر پر آنے والے کپتان اظہر علی نے بھی روش نہ بدلی اور بغیر کوئی سکور بنائے آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے ۔ تاہم عابد علی اور بابراعظم وکٹ پر موجود ہیں, اوپننگ پر آنے والے عابد علی بھی وکٹ پر قدم نہیں جما سکے اور 38 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ۔
یاد رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں تبدیلی کرتے ہوئے عثمان شنواری کی جگہ یاسر شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیاہے جبکہ سری لنکا نے بھی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے ۔