• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کراچی ٹیسٹ، پاکستان کا سری لنکا کےخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ،قومی ٹیم میں ایک تبدیلی

Dec 19, 2019

کراچی (نمائندہ خصوصی)پاکستان اور سری لنکا کے دوران دوسرا اورآخری ٹیسٹ آج کراچی میں کھیلا جا رہاہے،پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے،دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کےخلاف قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،یاسرشاہ کو عثمان شنواری کی جگہ ٹیم میں شامل کرلیاگیا۔قومی ٹیم کا 10سال بعد حصہ بننے والے فواد عالم کو پھر ڈراپ کردیا گیا۔کپتان اظہر علی نے ٹاس جیتنے کے بعدگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچ بیٹنگ کیلئے مناسب لگ رہی ہے،بڑاسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بارش کی نذر ہونے کے باعث بغیر نتیجہ ختم ہوگیاتھا۔