• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

’حکومت کوصرف پیراگراف66نہیں بلکہ ۔۔۔‘،وفاقی وزیراعظم سواتی کی مشرف کیخلاف فیصلے پرشدید تنقید

Dec 22, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ قانون آئین اورانصاف کے تقاضوں کے مطابق نہیں ہوا،انہوں نے کہا یہ جوڈیشل ایکٹوازم نہیں ایڈونچرازم ہے۔وفاقی وزیرپارلیمانی امورسینیٹراعظم سواتی نے جیو نیوز کے پروگرام جیو پارلیمنٹ میں گفتگوکرتے ہوئے کہاملک اداروں کے درمیان ٹکراو¿کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہایہ جوڈیشل ایکٹوازم نہیں ایڈونچرازم ہے۔
اعظم سواتی نے کہاحکومت کوصرف پیراگراف66نہیں بلکہ پورے فیصلے پرتحفظات ہیں۔ آرٹیکل 6 میں پرویزمشرف کےساتھ اورلوگ بھی شامل تھے۔کابینہ اجلاس میں دیگرلوگوں کےخلاف کارروائی ایجنڈے میں شامل ہوگی۔اعظم سواتی نے سوال اٹھایاکہ کیا ججزآئین اورقانون کی نئی تاریخ لکھ رہے ہیں؟۔انہوں نے کہاوزیرقانون اوراٹارنی جنرل جج کے ذہنی توازن سے متعلق بیان کے خودذمے دارہیں۔فیصلے کے الفاظ جج کی ذاتی انااورتعصب کا ثبوت ہیں۔اعظم سواتی نے کہا حکومت آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی قانون سازی آسانی سے کرلےگی۔