اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ متنازع شہریت بل کیخلاف10 سے زیادہ بھارتی ریاستوں میں عوام سراپا احتجاج ہیں ،صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت فالز فلیگ آپریشن کرسکتا ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل بھارتی اشتعال انگیزی پر ہماری فورسز نے بھرپور جواب دیا،بھارتی فوجیوں کی ہلاکتیں بھی ہوئیں اور ان کی چوکیوں کو بھی نشانہ بنایاگیا،ہم اب بھی یہی کہیں گے دنیا کو اس صورتحال کانوٹس لیناچاہئے،مودی سرکار خطرناک کھیل کھیل رہی ہے جس سے خطے کا امن متاثر ہورہاہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیرکی صورتحال پر2 روز قبل ویڈیوپیغام کے ذریعے اظہار تشویش کیا،12 دسمبر کوسلامتی کونسل کے صدر کو ایک نیا خط لکھا تھا،خط میں اپنے تحفظات اورممکنہ خطرات سے سلامتی کونسل کو آگاہ کیاتھا،انہوں نے کہا کہ متنازع شہریت بل کیخلاف10 سے زیادہ بھارتی ریاستوں میں احتجاج ہورہاہے،بھارت میں تمام اقلیتیں، بالخصوص مسلمان اس بل کیخلاف احتجاج کررہے ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اس وقت بھارت کی پوزیشن اپوزیشن سراپا احتجاج ہے ،صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت فالز فلیگ آپریشن کرسکتا ہے ،انہوںنے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے،پاکستان امن پسند ملک،کوئی حرکت ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکل بھارتی اشتعال انگیزی پر ہماری فورسز نے بھرپور جواب دیا،بھارتی فوجیوں کی ہلاکتیں بھی ہوئیں اور ان کی چوکیوں کو بھی نشانہ بنایاگیا ،ہم اب بھی یہی کہیں گے دنیا کو اس صورتحال کانوٹس لیناچاہئے،مودی سرکار خطرناک کھیل کھیل رہی ہے جس سے خطے کا امن متاثر ہورہا ہے۔
متنازع شہریت بل کیخلاف10 سے زیادہ بھارتی ریاستوں میں عوام سراپا احتجاج ،صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت فالز فلیگ آپریشن کرسکتا ہے،شاہ محمود قریشی
