• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، کئی چیک پوسٹیں تباہ، متعدد سورما ہلاک

Dec 22, 2019

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) پر بلا اشتعال فائرنگ کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ایل او سی پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جن کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔ بھارتی فوج نے ایل او سی کے دیوا سیکٹر میں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے جواب میں پاک فوج نے جارحانہ انداز اپنایا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کی کئی چیک پوسٹیں تباہ اور متعددبھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ نیلم ویلی یا کرن میں فائرنگ کا زیادہ تبادلہ نہیں ہوا، یہ انڈین میڈیا کا پراپیگنڈا ہے۔