• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایس آر انٹرنیشنل اور جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (رجسٹرڈ) کے اشتراک سے سلام پاکستان میڈیا شوبز اسٹار ایوارڑز شو کی پروقار تقریب کا انعقاد

Dec 22, 2019

اسلام آباد:( رانا محمد سعید ) فرسٹ میڈیا۔شوبز۔فیشن اینڈ میڈیامیک اپ آرٹسٹایوارڈ ۔ پاکستان میڈیا اینڈ شوبز ایوارڈز ٢٠١٩ کا پاک چاٸنہ فرینڈشپ سینٹر اسلام آباد میں انعقاد۔ جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے شوبز آرگناٸذز ایس آر انٹرنشنل۔ سلطان رومیل۔ عظیم رفیق نے کافی عرصہ بعد اہلیان اسلام آباد و راولپنڈی کو بھرپور تفریح فراہم کی ان کے ساتھ چیری کیمنیکیشن۔ نبیل اعوان اور اسلام آباد وومین چیمبر آف کامرس نے تعاون کیا اس منفرد تقریب میں میوزک گالا کچرل ایسٹرن و عریبک فیشن واک کی گٸ جسے بھرپور پزیراٸ ملی شرکا نے بتایا کہ اتنا مکمل انوکھا اور تفریح سے بھرپور پروگرام پہلی دفعہ دیکھنے کو ملا پروگرام کو جس خوبصورتی سے ترتیب دیا گیا وہ قابل ستاٸش ہے سب سے پہلے بارگاہ رب زولجلال میں تلاوت قرآن کی سعادت اسرار تنولی نے حاصل کی بارگاہ نبوت میں نعت شریف کا ھدیہ قراة لعین نے پیش کیا لاہور سے تشریف لاٸ معروف ٹی وی ہوسٹ انیلہ نقوی نے میزبانی کے فراٸض انجام دیۓ ۔ تقریب میں لاہور سے فلم ڈاٸریکٹر سٹار میکر جرار رضوی اور کراچی پریس کلب سے شاکر الیاس ایس۔اے۔صہبائ کی شمولیت اور خطاب نے واقعی اس کو پورے پاکستان کے صحافیوں آرٹسٹوں اور میڈیا میک اپ آرٹسٹوں کی جڑواں شہروں میں ہونے والی پہلی اور جامع تقریب کی سند عطا کر دی ۔ لاہور سے فیم آرٹسٹ شاہ رخ خان نے ماڈل وادکارہ آیت ظفر کے ساتھ رقص اور شاہ رخ خان کی فلموں کے مشہور ڈاٸلاگز بلکل ویسے ہی ایکسنٹ و ایکشن سے پیش کرکے بھرپور داد سمیٹی۔ پاکستان کے معروف لوک گلوکار ملکو کے بھتیجے ابھرتے ہوۓ گلوکار قلب عباس نے اسلام آباد میں اپنی پہلی پرفارمنس کا خوب حق ادا کر کے آرگناٸزر کے مستقبل میں کیۓ جانے والے پروگراموں میں اپنی جگہ بنالی لاہور ہی سے تشریف لاٸ منجھی ہوٸ گلوکارہ ملکہ آرزو نے ملکہ ترنم نور جہاں کی آواز کو ایک بار پھر جگا دیا اپنے خوبصورت انداز سے تقریب کو چارچاند لگا دیۓ ۔ کراچی سے ابھرتے ہوۓ گلوکار جانسن بھی کسی سے کم نہ تھے ایسا لگا کہ ظفر اقبال ظفری دوباہ قلب عباس کے روپ میں وارد ہوچکا ہے لاہور سے میڈیا میک اپ آرٹسٹ زینت بٹ کی شرکت بھی منتظمین کی خوبصورت کاوش تھی ۔ واہ فیکٹری سے خوبصورت گلوکار نزاکت علی۔ شہباز خان بھی کسی سے کم نہ تھے پبلک کو جھومنے پہ نزاکت نے مجبور کیا تو ہلہ گلہ شہباز خان کا خاصہ رہا۔ آجکل ٹک ٹاک بھی ایک مقبول ایپ ہے اور ٹک ٹاک پہ تیزی سے مقبول ہوتے گلوکار مانا مست نے اپنے منفرد اسٹاٸل اور شرارتی انداز کے گانوں سے خوب رنگ جمایا۔ ایک انوکھی سی آواز نے بھی بہت متاثر کیا سحرش نام کی اس کلوکارہ نے بغیر میوزک کلام سنایا کہ پورے ھال کو بے ساختہ داد دینے پہ مجبور کردیا اس تقریب کی ہر چیز منفرد اور دل موہ لینے والی تھی آۓ روز ہونے والے فیشن شو سے بلکل منفرد فیشن واک جسمیں ایسٹرن کلچر اور روایات نماٸیاں تھیں ثقافتی لباس کی واک نے مہمانوں کو بہت متاثر کیا ڈیزاٸنر آرجے۔ Anzia. Sonu. اور کرن نے ڈریس ڈیزاٸنگ میں کمال دکھایا تو میک اپ میں زینت بٹ صاٸمہ رحمان زارا خان شینا باۓ ایل ایس ثناہ نے بھی کمال فن کا مظاہرہ کیا تقریب کی رونق دوبالا کرنے میں نماٸیاں کردار ادا کیا۔ ایوارڈز کے حوالے سے معروف شخصیات کو ایواڈز دینا اس بات کا ثبوت تھا کہ آرگناٸزر اپنے کام سے خوب آشنا ہیں اور اپنافرض نبھانا جانتے ہیں یہاں اس ساری تقریب کو منعقد کرنے اور آخر تک خوبصورتی سے سرانجام دینے میں معروف آرٹسٹ جرنلسٹ سعید علی باوا کی خدمات بھی کسی سے کم نہ تھیں سعید علی باوا ہمیشہ جونٸیرز کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آتے ہیں اور سب کی محنت کو بڑی فراغ دلی سے اپریشیٹ کرتے ہیں شاید یہی وجہ کے کے جہاں سلطان رومیل اطمینان سے سٹیج کے انتظامات میں مگن رہتے ہیں انتظامات میں محترمہ کرن خان کی زبردست قاٸدانہ صلاحیتں بھی متاثر کن تھیں ساٹھ سے زاٸد میل فی میل ماڈلز کو ریہرسل کرانا رحیم خان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت تھا ان کے ساتھ شفقت بَلی کی معاونت بھی زبردست تھی الغرض یہ ایک ایسا میگا ایونٹ تھا کہ جڑواں شہروں میں کافی عرصہ اس کا زکر چلتا رہے گا۔اس ایوارڈ شو میں پاکستان فلم شوبز میڈیا اور سماجی تنظیموں کی قدآور شخصیات نے اس پروقار تقریب کو چار چاند لگا دیے۔بالخصوص پاکستان کی معروف صحافتی ادبی سماجی اور ثقافتی شخصیت سبحان عارف صہبائی کے JAPمیڈیا نیٹ ورک کے خصوصی تعاون کی بدولت پروقار ایوارڈ شو کی عظیم تقریب کا انعقاد عمل میں لایاگیا۔جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی چیرمین NPCIH قومی امن کمیشن برائے بین المذاہب ھم آہنگی کے مرکزی صدر HRWPA ہیومن رائٹس ورلڈ پیس ایمبیسڈرز کے MD ایس۔اے۔صہبائی کو بہترین صحافتی سماجی ادبی اور ثقافتی خدمات پر سلام پاکستان ایوارڈ اور بیسٹ میڈیا شوبز اسٹار ایوارڈ دیا گیا۔اس موقع پر آرگنائزر سلطان رومیل اور فلم ڈائریکٹر جرار رضوی نے صہبان عارف صہبائی کو سلام پاکستان سووینیئر پیش کیا گیا۔اس تقریب کی سب سے اھم حیثیت یہ بھی تھی کہ اس موقع پر کشمیر اور APS کے معصوم شہداء کو بھی خراج عقیدت پہش کیا گیا۔