نئی دہلی(نمائندہ خصوصی)ہندوستان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی نے شہریت ترمیمی قانون کو بھارتی آئین کی روح اور غریب عوام کےخلاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ آئین کے تحفظ کے لئے سڑکوں پر لڑ رہے ہیں لیکن مودی سرکار بے رحمی سے اُنھیں کچل رہی ہے۔
بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق پریانکا گاندھی کا کہنا تھا کہ این آرسی اور شہریت ترمیمی قانون انڈیا کے غریب عوام کے خلاف ہے،مودی سرکار کایہ قدم بھارتی آئین کی روح کے منافی ہے،کسی بھی قیمت پر باباصاحب امبیڈکر کے آئین پر حملہ نہیں ہونے دیاجائیگا،بھارتی آئین پر ہونے والے اِسی حملہ کے خلاف ملک کے عوام سڑکوں پر لڑرہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ لوگ اپنے حقوق کی لڑائی سڑکوں پر اترکرلڑ رہے ہیں لیکن مودی سرکار احتجاج کرنے والوں کےخلاف بے رحمی سے پیش آرہی ہے اورظلم وجبر اور تشددپر آمادہ ہے،ہندوستانی آئین کوبچانے کی تحریک ہندوستان کے سبھی حصوں میں جاری ہے لیکن حکومت ہر طرف مظاہرین کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے،مودی سرکاراِن احتجاجی مظاہروں میں شامل ہونے والے طلبا ،دانشوروں ،سماجی کارکنوں ،وکلا اور صحافیوں کو گرفتارکررہی ہے جو انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔پریانکا گاندھی کا کہنا تھا کہ مودی سرکارنے جیسے نوٹ بندی میں غریبوں کو لائن میں کھڑا کیاتھا اب این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون کے نام پر لوگوں کو اُسی طرح سے لائن میں کھڑاکرنے کی تیاری میں ہے،حکومت اس کے لیے ایک ’ ایک تاریخ طے کریگی ‘اور ہر ایک ہندوستانی کو اپنی شہریت ثابت کرنے کے لیے اس تاریخ سے پہلے کوئی مستند دستاویز پیش کرنا ہوگی،اِس عمل میں سب سے زیادہ غریب اور محروم طبقہ کےلوگوں کو پریشان کیا جائیگا۔
اُنہوں نےکہاکہ پورے ہندوستان میں پولیس مظاہرہ کرنےوالےلوگوں کو گرفتار کررہی ہے،اُترپردیش کےہرضلع میں مظاہرین کوگرفتارکیاگیالیکن لوگوں کو گرفتار کرکے پولیس کہاں لےجارہی ہے؟اِسکا کسی کوپتہ نہیں ہے جبکہ لکھنؤمیں دو دن سے کئی سماجی اورسیاسی کارکنوں کوپولیس غیرقانونی طریقہ سےحراست میں رکھے ہوئے ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی حکومت کے منظور کردہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہندوستانی مسلمان سراپا احتجاج ہیں اورآج ہندوستانی پولیس نے ملک گیر مظاہروں میں مزید 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے جسکےبعدمختلف شہروں میں اَبتک20افراد مارے جاچکے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک آٹھ سال کامعصوم بچہ بھی شامل ہے،گزشتہ روزمودی سرکار مخالف ہونے والے مظاہروں میں 10 افراد پولیس کی فائرنگ سے مارے گئے تھے۔
پریانکا گاندھی نے تشدد پسند نریندر مودی کے بھیانک چہرے کا نقاب پوری دنیا کے سامنے الٹ دیا
