راولپنڈی ( رانا محمد سعید سے ) سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے سی پی او آفس کے ریڈر، او ایس آئی اور ایم ٹی او تبدیل کر کے نئے افسران تعینات کر دیئے،
نئے تعینات شدہ افسران ڈائریکٹ سب انسپکٹر بھرتی ہوئے اور اعلٰی تعلیم یافتہ ہیں،
سب انسپکٹر کامران جمشید کو پی ایس او/ریڈر سی پی او تعینات کیا گیا ہے جو ماسٹرز پراجیکٹ مینجمنٹ ہیں،
سب انسپکٹر محمد اطہر کو او ایس آئی تعینات کیا گیا ہے، محمد اطہر میکانٹرونکس انجینئر ہیں،
سب انسپکٹر عمیر حسن کو ایم ٹی او تعینات کیا گیا ہے جو ایم ایس فنانس ہیں،
تینوں افسران کو اعلی تعلیمی قابلیت اور اچھے ریکارڈ کی وجہ سے تعینات کیا گیا ہے،
بہتر تعلیم یافتہ اور قابل افسران کی تعیناتی سے کارکردگی میں بہتری آۓ گی