• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سری لنکا کوشکست ،کون سے کھلاڑیوں نے جیت میں اہم کردار ادا کیا ؟ وزیراعلیٰ عثمان بھی بول پڑے ، ایسا تجزیہ کیا کہ سپورٹس ماہرین بھی داد دیئے بغیر نہ رہ پائیں گے

Dec 23, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی )پاکستان نے سری لنکا کو کراچی ٹیسٹ میں شکست دے کر 13 سال بعد ہوم گراونڈ پر سیریز جیت لی ہے جس میں شاندار کارکردگی دکھانے پر عابد علی کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا اعزاز دیا گیا ، ٹیم کی اس کامیابی پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی مبارک باد کا پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کامیابی پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میچ میں کامیابی ٹیم ورک اور کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے ، پاکستانی کھلاڑیوں نے بہت ہی عمدہ کھیل سے سری لنکن ٹیم کو شکست دی ۔ انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی بہترین بولنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہناتھا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے کھیل کے ہر شعبہ میں سری لنکاکی ٹیم کو آو¿ٹ کلاس کر کے فتح اپنے نام کی ہے ، میچ میں کامیابی ٹیم ورک اور کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے، عابد علی،اظہر علی،بابر اعظم اورشان مسعود نے سنچریاں بناکر نیا پاکستانی ریکارڈ بنایا، میں کھلاڑیوں عابد علی اورنسیم شاہ کو شاندار کارکردگی پر خصوصی مبارکباد دیتا ہوں، امید ہے کہ عابدعلی اور نسیم شاہ مستقبل میں پاکستانی کرکٹ کے سٹار بنیں گے۔