• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکہ میں فائرنگ، 13 لوگوں کو گولیاں مار دی گئیں، ہر طرف افرا تفری پھیل گئی

Dec 23, 2019

شکاگو (نمائندہ خصوصی) امریکی شہر شکاگو کے ایک گھر میں فائرنگ کرکے متعدد لوگوں کو زخمی کردیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شکاگو پولیس ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ شکاگو شہر کے جنوبی حصے میں ایک گھر میں فائرنگ کرکے 13 لوگوں کو زخمی کیا گیا ہے۔ واقعہ اتوار کی صبح کو پیش آیا جس میں ابھی تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔
فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 لوگوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ باقی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔زخمیوں میں 16 سالہ نوجوانوں سے لے کر 48 سال تک کے ادھیڑ عمر افراد شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، شکاگو پوسٹ کے مطابق جائے وقوعہ پر کم از کم 100 پولیس اہلکار موجود ہیں۔