• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سری لنکا کو شکست، پاکستان کے نوجوان باولر نسیم شاہ نے شاندار عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

Dec 23, 2019

کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان نے کراچی ٹیسٹ میں سری لنکا کو 264 رنز سے شکست دےکر دس سال بعد ہوم سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ،دوسری اننگز میں پاکستانی ابتدائی چار بلے بازوں نے سنچریاں بنا کر ریکارڈ قائم کیا وہیں نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے،نسیم شاہ نے سری لنکا کے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔نسیم شاہ نے 16 سال 311 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ کے آخری روز سری لنکا نے پاکستان کے 476 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹ کے نقصان پر212 رنز پر اننگز دوبارہ شروع کی تو کوئی کھلاڑی رنز میں اضافہ نہ کرسکااورپوری ٹیم 212 رنز پر ڈھیر ہو گئی ،پاکستان نے سری لنکا کو263 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک صفر سے جیت لی ،پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ سری لنکن بیٹسمینوں پر قہر بن کر برسے اور انہوں نے پانچ کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا،دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز نسیم شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیااس کے ساتھ ہی نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے،نسیم شاہ نے 16 سال 311 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا،یاسر شاہ نے2 کھلاڑیوں کوآ ؤٹ کیا،محمد عباس ،شاہین آفریدی اور حارث سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔