کراچی (نمائندہ خصوصی)پاکستان نے سری لنکا کو 13 سال بعد ہوم گراونڈ پر شکست دے کر تاریخی فتح سمیٹ لی ہے جس کا اثر پاکستان کی آئی سی سی چیمپئن شپ ٹیبل کی پوزیشن پر بھی پڑا جس میں قومی ٹیم تیسرے نمبر پر آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی کے بعد 60 پوائنٹس مل گئے ہیں اور یوں پاکستانی ٹیم 80 پوائنٹس حاصل کر نے کے بعد ٹیبل پر تیسری پوزیشن پربراجمان ہو گئی ہے ۔پاکستان نے سری لنکا کو 263 رنز سے شکست دیتے ہوئے 13 سال بعد ہوم گراونڈ پر ٹیسٹ سیریز جیت لی ہے ۔ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں پہلی مربتہ پاکستان کے ٹاپ چار بلے بازوں نے سینچریاں بنائیں جس میں عابد علی ، شان مسعود، اظہر علی اور بابراعظم شامل ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے پانچ کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا اور ایک میچ میں اتنی وکٹیں لینے والے کم عمر ترین باولر بن گئے ہیں ۔
سری لنکا کو شکست دینے کے بعد پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ٹیبل میں کونسے نمبر پر آ گیا ؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری
