کراچی(غلام مصطفے عزیز) پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جارہے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا کو میچ میں شکست سے بچنے کے لئے مزید264 رنز درکار ہیں، لنکن ٹیم نے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک 212 رنز بنائے اور اس کے7 بیٹسمین آئوٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ چکے ہیں۔نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کو میچ میں شکست سے بچنے کے لئے مزید264 رنز درکار ہیں اور اس کے 7 کھلاڑی آئوٹ ہوچکے ہیں۔اس طرح چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر لنکن ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے اور اسے شکسٹ سے بچنے کے لئے مزید 264 رنز درکار ہیں اور اس کی 3 وکٹیں باقی ہیں۔اوشادہ فرنینڈو 102 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔لنکن ٹیم نے اپنی بیٹنگ کا آغاز مایوس کن انداز میں کیا اور وقفے وقفے سے ان کی وکٹیں گرتی رہیں۔ لنکن ٹیم کے اوپنر کپتان ڈیموتھ کرونارتنے اور اوشادہ فرنینڈو نے اننگ کا آغاز کیا اور جب سری لنکا کا مجموعی اسکور 39رنز پرپہنچا تو ڈیموتھ کرونارتنے 28 گیندوں پر 16 رنز بناکر محمد عباس کی بال پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے ۔جن کے بعد مینڈس کھیلنے کے لئے آئے تاہم وہ بھی کسی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کرسکے اور کوئی رن بنائے بغیر نسیم شاہ کی بال پر بابراعظم کے ہاتھوں شکار ہوگئے۔لنکن ٹیم نے 14.5 اوورز میںمجموعی طور پر50 رنز بنائے تھے اور اس کے 2 کھلاڑی پویلین واپس جاچکے تھے۔ میتھوس نے کسی حد تک ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن وہ بھی شاہین شاہ آفریدی کی بال کا سامنا کرتے ہوئے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ انہوں نے 33 گیندوں پر 19 رنز بنائے۔ سری لنکا کے آئوٹ ہونے والے تیسرے بیٹسمین این جیلومیتھیوز مجموعی اسکور 70رنز پر آئوٹ ہوئے۔چائے کے وقفے تک 26 اوورز کا کھیل ہوچکا تھا اور سری لنکا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے تھے۔چائے کے وقفے سے قبل بیٹنگ کے لئے آنے والے چندیمول بھی 2 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جس کے بعد یاسر شاہ نے ڈیسلوا کو صفر پر کلین بولڈ کردیا۔اوپننگ کے لئے آنے والے اوشادہ فرنینڈو نے اپنی نصف سینچری 78 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے کی اور انہوں نے پراعتماد انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو بھنور سے نکالنے کی کوشش کی۔وکٹ کیپر نیروشن ڈیک ویلا نے اس موقع پر اوشادہ فرنینڈو کا بھرپور ساتھ دیا۔ ڈیک ویلا نے اعتماد سے کھیلتے ہوئے لنکن کے مجموعی اسکور میں اضافہ کیا۔ انہوں نے اپنی نصف سینچری 57 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے9 چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔سری لنکا کی اننگ کے 100 رنز 35.2 اوورز میں مکمل ہوئے۔اوشادہ فرنینڈو نے بال کے سامنے آکر سیدھے بلے سے بیٹنگ کرتے ہوئے خوبصورت اسٹروکس کھیلے۔جب مجموعی اسکور 201 رنز پر پہنچا توڈیک ویلا ریورس شاٹ کھیلتے ہوئے حارث سہیل کی بال پر کلین بولڈ ہوگئے۔ انہوں نے75 گیدوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے۔ اس طرح لنکن کی چھٹی وکٹ بھی گر گئی۔ ڈیک ویلا اور اوشادہ فرنینڈو کے درمیان چھٹی وکٹ کی شراکت میں 104 رنز کی پارٹنرشپ ہوئی۔ کھیل کے اختتام سے کچھ دیر قبل اوشادہ فرنینڈو نے اپنی سینچری 172 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 13 چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔ چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل آخری بال پر دیلرون پریرا بھی 5 رنز بناکر نسیم شاہ کی بال پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ اس طرح چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر لنکن ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے تھے اور اسے شکسٹ سے بچنے کے لئے مزید 263 رنز درکار ہیں اور اس کی 3 وکٹیں باقی ہیں۔پاکستانی بالر نسیم شاہ نے 11.1 اوورز میں 31 رنز عوض 3 بیٹمینوں کو آئوٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس، یاسر شاہ اور حارث سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے پہلے پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 555 رنز بناکر اپنی اننگ ڈکلیئر کرنے کا اعلان کیا، اس طرح پاکستان کو سری لنکن ٹیم پر 475 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی، پاکستان نے سری لنکا کو میچ جیتنے کے لئے 476 رنز کا حدف دیا۔اس میچ میں پاکستان کے صف اول کے چار کھلاڑیوں شان مسعود، عابد علی، کیپتان اظہر علی اور بابراعظم نے سینچریاں اسکورکیں۔ اتوار کی صبح پاکستان نے اپنی نامکمل اننگ کا آغاز انتہائی پر اعتماد انداز میں کیا اور چوتھے دن کھانے کے وقفے سے قبل 131 اوورز میں 555رنز بنائے۔قومی ٹیم کے بیٹسمینوں اظہر علی اور بابر اعظم کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت داری کے 50 رنز91 گیندوں پر بنے جبکہ پاکستان نے اپنی اننگ کے 400 رنز 105 اوورز میں 630 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے مکمل کئے۔ بابراعظم کو 108.2 اوورز میں امپائر بی جے جے آکسنفورڈ نے ایک زوردار اپیل پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا جس کے خلاف بابراعظم نے ریویو لیا اور ٹی وی امپائر نے بابراعظم کے ریویو کو برقرار رکھا جس کے بعدپاکستان نے اپنی اننگ کے 450رنز 115.2اوورز میں 692 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے مکمل کئے۔اسی اثناء میںبابراعظم نے 81 گیندیں کھیلتے ہوئے اپنی نصف سینچری مکمل کی اور تیسری وکٹ کی شراکت کے 100 رنز 157 گیندوں پرحاصل کی۔ اظہر علی نے خوبصورت اننگ کھیلتے ہوئے اپنی سینچری 142 گیندوں پر مکمل کی۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 4 چھکے اور 11 چوکے لگائے۔پہلے گھنٹے کے کھیل کے بعد مشروبات کے وقفے پر پاکستان کا اسکور 118 اوورز میں 470 رنز تک پہنچ گیا۔ پاکستان کا اسکور 122.5 اوورز میں 737 گیندوں پر 500 رنز ہوگئے۔ جب قومی ٹیم کا اسکور 503 رنز پر پہنچا تو اظہر علی 157 گیندوں پر 118 رنز بناکر لاسیتھلایمبول ڈینایا کی بال پر وکٹ کیپر نیروشن ڈیک ویلا کے ہاتھوں اسٹمپ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ اس طرح اظہر علی اور بابر اعظم کے درمیان تیسری وکٹ کی 148 رنز کی شراکت داری رہی۔ جس کے بعد پانچویں نمبر پر محمد رضوان بیٹنگ کے لئے آئے۔ بابراعظم نے 130.3 اوورز میں130گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے سنگل رن لیکر اپنی سینچری مکمل کی۔ انہوں نے اپنی اننگ میں ایک چھکا اور 7چوکے لگائے۔سری لنکا کے بالر لاھیرو کمارا نے 22 اوور میں 88 رن دے کر 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ لاسیتھ ایمبول ڈینایا نے 48 اوورز میں 184رنز کے عوض ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ہے۔ پاکستان کی ٹیم میں شان مسعود،عابد علی، کپتان اظہر علی،بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، وکٹ کیپر محمد رضوان،یاسرشاہ، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔ اسی طرح سری لنکاکی ٹیم کپتان ڈیموتھ کرونارتنے، اوشادہ فرنینڈو، کوثل مینڈس، این جیلومیتھیوز،دینش چندیمول، وکٹ کیپر نیروشن ڈیک ویلا، دھنن جیا ڈی سیلوا، دیلرون پریرا، ویشوا فرنینڈو،لاسیتھ ایمبول ڈینایا اور لاھیرو کمارا پر مشتمل ہے۔