کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 85 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ سونے کی 10 گرام قیمت میں 43 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 73 ہزار 45 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1479 ڈالر 40 سینٹ میں فروخت ہورہا ہے۔
پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
