• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شیخوپورہ مریدکے اعلیٰ روزگار کا لالچ دیکر دیار غیر میں لیجاکر پاکستانیوں سے تاوان وصول کرنے والے گروہ کا انکشاف مریدکے کے باپ بیٹے پر ملائشیاء میں گروہ کا قید کرکے تشدد قید کئے گئے شخص کی اہلیہ مدد کیلئے پریس کلب پہنچ گئی وزیر اعظم سے مدد کی اپیل

Dec 23, 2019

شیخوپورہ مریدکے شہر کی رہائشی عظمیٰ بی بی نے اپنے کمسن بچوں کے ہمراہ میڈیا کو بتایا مریدکے کی آبادی ننگل سے تعلق رکھنے والے بااثر افراد نے اعلیٰ روزگار کا لالچ دیکر اس کے شوہر اور بیٹے کو ملائشیاء لے گئے وہاں لیجاکر ان پر تشدد شروع کردیا اور اب مجھے بھاری رقم کی ڈیمانڈکررہے ہیں پانچ لاکھ روپے سے زائد رقم دے چکی ہوں مگر اس کے شوہر اور بیٹے کو پاکستان نہیں بھیجا جارہا ایک ماہ سے وہاں قید ہیں ملزموں کیخلاف ایف آئی اے کو درخواست دے دی ہے مگر کوئی کاروائی نہیں دیکھنے میں آئی الٹا بااثر اس کو دھمکیاں دے رہے ہیں وزیر اعظم ہماری مدد کریں میرا شوہر اور بیٹا واپس لائیں اور ملزموں کیخلاف سخت کاروائی کری
آصف علی شیخوپورہ