• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

گیس نرخوں میں مجوزہ اضافے سے برآمدات کے فروغ کا حکومتی ویژن شرمندہ تعبیر نہ ہو سکے گا :میاں نعمان کبیر

Dec 26, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی)9چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنزفرنٹ (پیاف) میاں نعمان کبیرنے سوئی گیس کمپنیوں کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونگی ، حکومت گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے سے قبل تاجر برادری کا خیال رکھے ،ملکی معیشت کو مشکلات سے نکالنے کے لئے صنعتی سر گرمیوں اور برآمدات کا فروغ ضروری ہے لیکن گیس مہنگی ہونے سے نہ صرف صنعتی سرگرمیاں متاثر ہونگی بلکی برآمدات کے فروغ کا حکومتی ویژن شرمندہ تعبیر نہ ہو سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق میاں نعمان کبیر نے وائس چیئرمین پیاف ناصر حمید خان اور جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ نےصنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کے علاوہ صنعتی شعبہ پر زیادہ بوجھ پڑے گا پیداوار مہنگی اور اشیاء مہنگی ہونے سے اس کا اثر برآمدات کی کمی کی صورت میں نکلے گا ،اس لیے حکومت گیس کی قیمتوں میں مجوزہ اضافہ کو مسترد کرے اور گیس مہنگی کرنے کی بجائے اس کی چوری روکے تاکہ گیس کمپنیوں کے خسارہ میں کمی آسکے ، گیس پاکستان کے قدرتی وسائل سے حاصل ہورہی ہے، اس لیے اس کی قیمتوں میں اضافہ بلاجواز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کو پورے پریشر سے گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے، مہنگی گیس کے ساتھ گیس کی عدم دستیابی مسائل میں مزید اضافے کا باعث ہے ،کم پریشر کے ساتھ بھاری مشینری چلنے سے قاصر ہے، جب صنعتیں پوری کیپسٹی کے ساتھ نہیں چلیں گی تو صنعتوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔