• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان شرکت کریں گے یا نہیں ؟اعلان ہو گیا

Dec 29, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان کا ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ،ورلڈ اکنامک فورم کا 21 تا 24 جنوری 2020 کو ڈیوئس سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگا، وزیر اعظم عمران خان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دینگے اور فورم کی سائیڈ لائن پر مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کرینگے، وزیر اعظم عمران خان اور مشیر خزانہ 20 جنوری کو سوئٹرز لینڈ کے لئے روانہ ہونگے۔

نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کا 21 تا 24 جنوری 2020 کو ڈیوئس سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے اور پاکستانی معیشت پر فورم میں بات چیت کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دینگے۔ ورلڈ اکنامک فورم میں مختلف ممالک کے سربراہان بھی شریک ہونگے۔ وزیر اعظم عمران خان اور مشیر خزانہ 20 جنوری کو سوئٹرز لینڈ کے لئے روانہ ہونگے۔ وزیر اعظم اکنامک فورم کی سائیڈ لائن پر مختلف ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔