اسلام آباد( )راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور ایپنک نے نیشنل پریس کلب اسلام آبادکے آئیندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کیا ہے اور موجودہ منتخب باڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ حتمی ووٹر لسٹوں پر نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے جبکہ آر آئی یو جے نے صحافیوں کے بچوں کو پہلی کلاس سے پی ایچ ڈی تک مفت تعلیم اور مفت علاج معالجے کے لئے حکومت سے مذاکرات جلد فائنل ہونے کی بھی خوش خبری دی تفصیلات کے مطابق آر آئی یو جے اور ایپنک کا اہم اجلاس نیشنل پریس کلب میں منعقد ہوا اجلاس میں ایم ڈبلیو او کے عہدیداران نے بھی خصوصی شرکت کی اجلاس میں سینکڈوں صحافیوں نے شرکت کی اجلاس سے صدر آر آئی یو جے شکیل احمد۔چئرمین ایپنک اکرام بخاری۔ جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے اور چئیرمین لوکل ایپنک محمدصدیق انظر۔نائب صدر پی ایف یو جے علی کاظم۔سیکرٹری فنانس پی ایف یو جے۔۔ جمیل مرزا۔. سینئر صحافی آصف بٹ۔صدر ایم ڈبلیو او کلیم شمیم۔سیکرٹری راجہ جاوید نے خطاب کیا اور اس عظم کا اظہار کیا کہ آئیندہ انتخابات میں حصہ بھی لیں گے اور کامیابی بھی حاصل کریں گے اجلاس میں اسد تنولی ۔رضوان قاضی۔ چوہدری خالد کمبوہ۔ نعیم سندھو۔ملک عثمآن ۔رانا عثمان۔ راوُ خلیل۔ شبیر معل۔عبدالرحمن۔عادل تنولی۔احمد فواد سردار یاسر
کے علاوہ صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔اجلاس میں آٹھویں ویج ایوارڈ کے اعلان کو خوش آئیند قرار دیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ تمام اداروں میں اس کا نفاذ یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی اپنائی جائےاجلاس میں اس بات کی بھی مذمت کی ہے کہ پریس کلب کی جنرل باڈی کا اجلاس تاحال نہ بلایا جا سکا اور نہ ہی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا ہے (رپورٹ: سہیل انجم ملک )