• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تحریک انصاف نے ایک اور’ ریکارڈ‘ اپنے نام کر لیا ، ایک سال میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر کتنی بڑھائی گئی ؟ تبدیلی نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں

Dec 30, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کو شدید پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے جبکہ ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ شہریوں کو براہ راست مہنگائی کی صورت میں متاثر کر تا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایک سال میں پٹرولیم منصوعات کی قیمت میں 23 روپے 02 پیسے فی لیٹر اضافہ کر کے یہ ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیاہے ۔جنوری سے دسمبر2019 کے دوران پٹرول 23 روپے02 پیسے فی لیٹرتک مہنگا ہو ا ،پٹرول90روپے97پیسے سے بڑھ کر113روپے99پیسے فی لیٹرہوگیا۔ہائی اسپیڈڈیزل18روپے 42 پیسے فی لیٹرمہنگاکیاگیا،جس کے بعداس کی قیمت 106روپے68پیسے سے بڑھ کر125 روپے ایک پیسہ فی لیٹرہوگئی۔لائٹ ڈیزل7 روپے15پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا جو75 روپے 28پیسے سے بڑھ کر82روپے43پیسے فی لیٹرہوگیا۔
پہاڑی علاقوں میں شہری گیس میسر نہ ہونے کے باعث مٹی کاتیل استعمال کر کے گزر بسر کرتے ہیں اور یہ بھی عوام کی دسترس سے باہر ہو تا جارہاہے جس کی قیمت میں 13 روپے 37 پیسے تک اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 82 روپے 98 پیسے سے بڑھ کر 96 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ۔